میں نے جب جب اس کی نافرمانی کی اس نے تب تب مجھ کو نوازا
اس کے نوازنے سے میں ڈر گیا کہ وہ کیوں نوازتا ھے جب کہ میں نافرمان ہوں
اور پھر میرا دل اداس ہوا اس بے تب تب مجھے سنبھالا
کبھی اپنے انسانوں کو میری اداسی دور کرنے کاوسیلہ بنایا کبھی میری سوچوں کو
اور جب میں تھک گیا
ہار گیا حالات سے سہم گیا
جب اجالے میں بھی اندھیرا نظر آیا
اور بھول گیا اس کو بلکل
تب بھی اس نے مجھے نہ چھوڑا
جو میں نے چاہا اس نے مجھے وہ دیا
کبھی نواز کے کھبی بنا نوازے اطمینان دے کر
وہ مجھے ہر روز با قایدگی سے یاد کرتا ھےوہاں سے جہاں سے میری سمجھ ختم ہوتی ھے
میری اس سے دوری کے خوف میں بھی وہ بسا ھے
میری نافرمانی کے خوف میں بھی وہ بسا ھے
وہ میری نافرمانی پر بھی مجھے اتنا چاہتا ھے
وہ مجھے بن یاد کیے اتنا یاد کرواتا ھے
وہ مجھے بن مانگے کیا کچھ نہیں دیتا
کبھی میں سوچتی ہوں کہ اگر میں اس کےعشق میں اس کی عاشق ہو گئ تو وہ مجھے کتنا چاہے گا
No comments:
Post a Comment